ضمنی الیکشن، این اے 75سے نوشین افتخار، پی پی 51سے مسز طلعت منظور چیمہ ن لیگی امیدوار نامزد

ضمنی الیکشن، این اے 75سے نوشین افتخار، پی پی 51سے مسز طلعت منظور چیمہ ن لیگی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی منظوری قائد نوازشریف اور مرکزی صدر شہبا ز شر یف سے لے لی گئی ہے۔این اے 75سے نوشین افتخار اور پی پی 51سے مسز طلعت منظور چیمہ پارٹی کے امیدوار ہوں گے،پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے جن امیدواران نے کاغذا ت نامزدگی جمع کرائے ان کو تاکید کی جاتی ہے وہ اپنے کاغذات واپس لیں،دونوں حلقوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے نامزد امیدواروں کو مکمل سپورٹ کریں اور دونوں لیگی ا مید واروں کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں۔ انکامزید کہنا تھا دونوں اضلاع میں مقامی ایم این اے،ایم پی ایز، پارٹی عہدیداراور کارکن نامزدامیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔دونوں حلقوں میں الیکشن کمیٹیاں تشکیل دیدیں گئی ہیں،مریم نواز دیگر پارٹی رہنماؤں کیساتھ عوامی رابطہ مہم میں شامل ہوں گی۔
لیگی امیدوار نامزد

مزید :

صفحہ آخر -