ٹک ٹاک بناتے ہوئے  گولی نوجوان کو لگ گئی

  ٹک ٹاک بناتے ہوئے  گولی نوجوان کو لگ گئی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون نوجوان کو موت اور زندگی کی کشمکش میں ڈال گیا۔پولیس  کے مطابق ابراہیم حیدری میں ٹک ٹاک بناتے ہوئیگولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ ابراہیم حیدری کے علاقے عمر کالونی میں پیش آیا جہاں  دوس دوست اسلحہ کے ساتھ ٹک ٹاک بنارہے تھے کہ گولی چل گئی۔پولیس کے مطابق ٹک ٹاک بنانے کے دوران ایک دوست سے گولی چل گئی اور وہ پستول سمیت فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ٹک ٹاک

مزید :

صفحہ آخر -