حکومتی پالیسی سے غیر متفق وزراء مستعفی ہوجائیں، فیاض الحسن

حکومتی پالیسی سے غیر متفق وزراء مستعفی ہوجائیں، فیاض الحسن

  

لاہور(این این آئی)وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میں اس بات کی مکمل تائید کرتا ہوں کہ جو وزرا ء حکومتی پالیسی سے متفق نہیں انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے،اچھے برے حالات میں اپنے قائد کی پالیسیوں کی حمایت اور دفاع کرنا حکومتی ٹیم کا اخلاقی فرض ہے۔ اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومتی پالیسی سے مکمل اتفاق سے ہی اسکا نفاذ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ رانا ثنا اللہ کی میڈیا ٹاک پر اپنے ردعمل میں وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی کارکنان سے شہباز شریف کی پیشی پر آنے کی منتوں نے لیگی قیادت کی اصلیت بتا دی ہے۔ اپنے جھوٹے اور ملکی دشمنی پر مبنی بیانیے نے لیگی کارکنان کو پارٹی قیادت سے بیزار کر دیا ہے۔ قیادت کارکنان کو اس بات پر آمادہ کر رہی ہے کہ شہباز شریف ن لیگ کے مرکزی صدر ہیں۔ اگر یہی حالات رہے تو ن لیگ کی بچی کھچی ساکھ اور ووٹ بنک بھی سب کچھ جلد ختم ہو جائے گا۔

فیاض الحسن

مزید :

صفحہ آخر -