نامور مؤرخ پروفیسر احمد سعید انتقال کر گئے
لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان کے نامور مؤرخ پروفیسر احمد سعید 13جنوری2021ء کو شام چار بجے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 78برس تھی، مرحوم کا جنازہ آج صبح 10بجے بلاک G/4مکان نمبر72جوہر ٹاؤن سے اٹھایا جائیگا۔ پروفیسر احمد سعید نے علامہ اقبالؒ، قائد اعظمؒ، مولانا ظفر علی خانؒ اور تحریک آزادی پر متعدد کتابیں لکھیں۔ 2003ء میں ریٹائر ہوئے، انہیں حکومت کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
پروفیسر احمد سعید