عثمان بزدارکاساندہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر اظہار افسوس، رپورٹ طلب 

    عثمان بزدارکاساندہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر اظہار افسوس، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ساندہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے افسوسناک واقعہ کے بارے میں سی سی پی او لاہورسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بچیوں کو قتل کرنے کے بعد باپ کی خود کشی کے واقعہ پر دلی صدمہ ہوا ہے۔ ایسے افسوسناک واقعہ کی وجوہات کے تدارک کے لئے ریاست کے ساتھ معاشرے کو بھی اپنا مؤثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
رپورٹ طلب 

مزید :

صفحہ آخر -