انسداد کورونا، ڈبلیو ایچ او کا باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پراہم اقدام 

  انسداد کورونا، ڈبلیو ایچ او کا باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پراہم اقدام 

  

 پشاور (آن لائن) عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے باعث باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر جدید ترین سینٹی ٹائزر مشینیں نصب کرنے کی منظوری دیدی،کورونا کی دوسری لہر کے دوران ایس او پیز کا جائزہ لینے کیلئے عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے ڈاکٹر مظہر کی قیادت میں گزشتہ ر وز باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا دورہ کیا اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوا لے سے اطمینان کا اظہار کیا،ائیر پورٹ کے مختلف سیکشنوں کے دورے بھی کئے عالمی ادارے صحت نے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کیلئے جدید سینٹی ٹائزر مشینیں تحفے میں دی ہیں، یہ مشینیں ائیر پور ٹ پر نصب کردی جائیگی۔

ڈبلیو ایچ او اقدام

مزید :

صفحہ آخر -