عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنااولین ترجیح، یاسمین راشد

 عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنااولین ترجیح، یاسمین راشد

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے گوجرانوالہ میں نئے بننے والے 500بستروں سے زائد ہسپتال کے ایک بلاک کو جون 2021 تک مکمل فعال کرنے کا حکم دیدیا صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ احکامات محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ اقبال حسین خان،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی،وائس پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج گوجرانوالہ پروفیسر ڈاکٹرندرت سہیل،ڈاکٹرفضل الرحمن،ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر وقاص فرید،چیف انجینئربلڈنگ ساجد رشیدودیگرافسران نے شرکت کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے گوجرانوالہ میں نئے بننے والے ٹیچنگ ہسپتال پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیاسپیشل سیکرٹری اقبال حسین اور چیف انجینئربلڈنگ نے صوبائی وزیر صحت کو منصوبہ پر جاری پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیاصوبائی وزیر صحت نے کہاکہ گوجرانوالہ میں 502بستروں پر مشتمل نیاہسپتال گوجرانوالہ ڈویژن کی عوام کیلئے تحفہ ہوگا نئے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کی تعمیرکیلئے درکارفنڈزترجیحی بنیادوں پرمہیاکردئیے ہیں جون2021تک تیارہونے والے پہلے بلاک میں اوپی ڈی سمیت میڈیسن کے تمام ڈیپارٹمنٹ قائم کئے جائیں گے وزیر اعلیٰ پنجاب کو نئے ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ پر جاری پیش رفت بارے تفصیلات سے آگاہ رکھا جارہاہیسپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کی تعمیرپرجاری پیش رفت کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔عوام کو صحت کے شعبہ میں بہتر سہولیات فراہم کرنااولین ترجیح ہے۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -