شہباز شریف کی میڈیکل بورڈ کی تشکیل سے متعلق درخواست پر وکلاء سے دلائل طلب

  شہباز شریف کی میڈیکل بورڈ کی تشکیل سے متعلق درخواست پر وکلاء سے دلائل طلب

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے میاں شہباز شریف کی میڈیکل بورڈ کی درخواست پر وکلاء سے دلائل طلب کر لئے ہیں،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شہباز شریف کی میڈیکل بورڈ کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت فاضل جج نے کہا کہ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جا چکا ہے آپ اپنی پسند کے دو ڈاکٹروں کو شامل کروانا چاہتے ہیں؟ نیب حکام نے اپنا جواب داخل کرواتے ہوئے بتایا کہ عدالت میڈیکل بورڈ کے حوالے سے جو حکم دے گئی اس پر عمل کیا جائے گا جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی، میاں شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جیل میں چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے،میڈیکل بورڈ میں ذاتی معالج کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا جائے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میڈیکل بورڈ میں کینسر، دل سمیت دیگر امراض کے ماہر ڈاکٹرز شامل کئے جائیں اورعدالت فوری جیل میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے۔

دلائل طلب 

مزید :

صفحہ آخر -