کاٹلنگ‘ کل سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلے شروع ہونگے

کاٹلنگ‘ کل سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلے شروع ہونگے

  

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2021 کے داخلوں کا اعلان 15 جنوری سے کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مردان ریجن کے ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹرس ڈاکٹر نفیسہ بی بی نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ ان کے ساتھ پینل میں تحصیل کاٹلنگ کے ریجنل کوآرڈینیٹر جناب افتخار علی صاحب بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر صاحبہ نے اپنے گفتگو میں بتایا کہ 15 جنوری سے فیز 1 یعنی میٹرک، ایف اے، اے ٹی سی، بی ایس(face to face)، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے داخلے شروع ہو رہے ہیں۔ دوسرا فیز یکم مارچ 2021 سے شروع ہوگا۔ اس فیز میں بی اے، بی ایڈ، ایم اے اور ایم ایڈ پروگرام شامل ہونگے۔ اس سلسلے میں مردان ریجن کے تمام سیل پوائینٹس پر پراسپکٹس موجود ہونگے۔ پینل ساتھی ریجنل کوآرڈینیٹر جناب افتخار نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی کی طرف سے فیس جمع کرنے کی آسانی کی خاطر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء  قیوم صاحب نے ایک احسن قدم اٹھایا ہے۔ اب طلباء  اپنے داخلی فیس ڈیجٹل طریقے یعنی جیز کیش، ایزی پیسہ،یو پیسہ اور زونگ کے ذریعے بھی جمع کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر نفیسہ بی بی نے تمام ریجنل کوآرڈینیٹر صاحبان کو طلباء  کی مشکالات دور کرنے اور ان کی سہولت کی خاطر ہلپ اینڈ انفارمیشن سنٹر قائم کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔ آخر میں تمام سپرانٹنڈنٹ صاحبان کو 18 جنوری سے شروع ہونے والے باقی امتحان کے تیاریوں کی ہدایت بھی کی اور امتحان SOP,s کے تحت لینے پر سختی سے زور دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -