محمد زبیر اور نہال ہاشمی کی اسٹیل مل ملازمین کے دھرنے میں شرکت

محمد زبیر اور نہال ہاشمی کی اسٹیل مل ملازمین کے دھرنے میں شرکت

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق گورنر سندھ محمد زبیر،مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے پارٹی کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پاکستان اسٹیل سے جبری برطرف کئے حانے والے مزدوروں اور ان کی فیملیز کی جانب سے دیئے جانے والے دھرنے میں شرکت کرکے مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیا۔اسٹیل ٹان میں چیئرمین اسٹیل ہاس کے سامنے دیے جانے والے دھرنے میں اسٹیل مل ملازمین نے اپنی فیملیزکے ہمراہ جبری برطرفیوں کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔سابق گورنرسندھ محمد زبیرکا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز ملازمین کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں،ملک میں ن لیگ کی حکومت بنی تو تمام برطرف ملازمین کو بحال کریں گے،پی ڈی ایم کی تحریک کے نتیجے میں ن لیگ کی حکومت بنے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت تمام 4554 ملازمین کو بحال کرے یا انہیں فوری طور پر اعلان کردہ پیکیج دے جب تک معاوضہ ادا نہیں کیا جاتا ملازمین سے ان کے رہائشی کوارٹر خالی نہ کرائے جائیں۔محمد زبیرنے کہاکہ حکومت نے 4554 ملازمین برطرف کر کے ساڑھے تین سو نئے ملازم بھرتی کر لیئے،پی ٹی آئی کا پہلے دن سے اسٹیل ملز کو بند کرنے کا ارادہ تھا،ہم اسٹیل ملز بحال کریں گے اسے چلائیں گے اور برطرف ملازمین کو بحال بھی کریں گے۔سابق گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ میڈیا میری تقریر کو ریکارڈ کر لے ایک سال بعد جب ہماری حکومت بن چکی ہوگی تو یہ دکھانا ہم اپنے بیان سے نہیں مکریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -