اسلام رواداری کا درس دیتا ہے،سید وجاہت تاجی 

    اسلام رواداری کا درس دیتا ہے،سید وجاہت تاجی 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسلام میں انتہا پسندی نام کی کسی شے کا وجود نہیں جو اِس لفظ کو استعمال کرتے ہیں وہ خود اس کے وہم میں مبتلا ہے۔ اسلام رواداری، برابری، محبت، بھائی چارے اور خدمت خلق کا پیغام دیتا ہے۔ تمام مذاہب اور ان کے ماننے والوں کا احترام کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ بزم تاجیہ امجدیہ و گدی نشین خانقاہ تاجیہ امجدیہ قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی نے اپنے اخباری بیان میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا دین ناحق ظلم کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ جو اسلام کے نام پر ظلم کرنے کی ترغیب دے وہ ظالم ہے اور اللہ ظالموں کا ساتھ کبھی نہیں دیتا۔ مذہبی انتہا پسندی کا تعین ہونا چاہئے کہ مذہبی انتہا پسندی کس زمرے میں آتی ہے۔ ہر کسی چیز کو مذہبی انتہا پسندی سے جوڑ کر اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مغربی ممالک اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کررہے انہیں خود سوچنا چاہئے کہ ان کے ایٹمی ہتھیاروں کے جنون اور اپنی برتری ثابت کرنے کے چکر میں غریب ممالک میں دہشت گردی کو پروان چڑھایا۔ اپنے ہتھیاروں کی فروخت کیلئے غریب ممالک میں جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کی، تاکہ ان کے ہتھیاروں کی منڈیاں قائم ہوسکیں۔

مزید :

صفحہ آخر -