نظام تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں،فیصل بلوچ

 نظام تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں،فیصل بلوچ

  

کراچی (پ ر)معیار تعلیم کو بہتر کرنا صوبائی حکومت کی زمہ داری ہے آواز خلق فانڈیشن کے بانی صدر فیصل علی بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا نیومشرف کالونی بلدیہ کراچی میں واقع گورنمنٹ مسلم گرلز اسکول نمبر 2 زبوں حالی کا شکار ہے نہ دروازے ہیں نہ کھڑکیاں، پینے کا پانی میسر نہیں سیکیورٹی تو کیا چوکیدار تک نہیں ٹیچرز اور بچیاں سخت سردی میں بغیر تحفظ کیسے علم حاصل کریں وہاں کی سوشل ورکر سیدہ نسرین نے جو ویڈیو جاری کی انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ہم اقتدار میں نہیں بلند و بانگ دعوے کرنے والے کہاں غائب ہیں وزیراعلی، وزیر تعلیم سندھ، ایم پی اے اور ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کو اس مسئلے کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں کراچی سے کشمور تک یہی حالات ہیں تعلیمی مراکز کا یہ ہی حال ہے اسے فوری طور پر صحیح کیا جائے ہر پلیٹ فارم پر تعلیمی نظام کی بہتری کے لیئے آواز بلند کریں گے اور نظام تعلیم کو بہتر کریں گے 

مزید :

صفحہ آخر -