جولائی تانومبر،بڑی صنعتوں کی پیداوار7.14فیصدبڑھ گئی

    جولائی تانومبر،بڑی صنعتوں کی پیداوار7.14فیصدبڑھ گئی

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)ملک میں صنعتی سرگرمیوں اور پیداوار میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے اور رواں مالی سال جولائی تا نومبرکے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.41فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں سالانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 14.46 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 1.35 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی سے نومبر کے دوران ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 2.40 فیصد اضافہ ہوا۔ فوڈ، مشروبات اور تمباکو کے شعبے کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 57.58 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 21.28 فیصد اضافہ ہوا۔ کوک اور پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 1.50 فیصد بڑھ گئی۔ فارماسیوٹیکل سیکٹر کی پیداوار میں 12.95 فیصد اضافہ ہوا۔ کیمیکل سیکٹر 9.95 فیصد، فرٹیلائزر سیکٹر 6.59 فیصد اور آٹو موبل سیکٹر کی پیداوار میں 5.93 فیصد اضافہ ہوا۔ تعمیراتی سرگرمیوں کی بحالی کے باوجود آئرن اور اسٹیل سیکٹر کی پیداوار میں 3.69 فیصد اور الیکٹرانکس کی پیداوار میں 18 فیصد کمی آئی۔ انجینئرنگ کی مصنوعات کی پیداوار 32.62 فیصد اور لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار 65.04 فیصد گرگئی۔

مزید :

صفحہ آخر -