بجلی کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے،شازیہ مری 

  بجلی کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے،شازیہ مری 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو عوام کے معاشی قتل عام کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم آیف کو ٹھیکے پر دی گئی حکومت نے غریب سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔اپنے جاری ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ وزیر اعظم بنا سوچے سمجھے معیشت پر ٹویٹ داغ دیتے ہیں۔ شرح نمو منفی ہوگئی، ڈھیٹ حکمران معاشی میدان میں کامیابیوں کے ترانے پڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے ناکام خارجہ پالیسی کی بدولت لاکھوں مزدور پاکستان بھیج دیا گیا ہے۔بیرون ملک پاکستانی مزدور کو گھر بار بیچ کر واپس ملک آنا پڑ رہا ہے۔وزیر اعظم کو بتایا جائے باہر سے آنے والے ترسیلات مزدوروں کی جمع پونجی ہے۔مزدور بے روزگار ہوکر لوٹا ہے ساتھ جمع پونجی بھی لارہا ہے جسے حکمران ترسیلات میں اضافہ بتا رہے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ وزیر اعظم ڈھائی سال میں بند ہوجانے والی صنعتوں کے اعداو شمار کب ٹویٹ کریں گے۔ مہنگائی ڈبل ہندسے عبور کر چکی، حکومت کے ارسطو کی کوئی ٹوئٹ نہیں آئی۔  

مزید :

صفحہ آخر -