ملک میں گیس بحران کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے،نوید بھٹی 

  ملک میں گیس بحران کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے،نوید بھٹی 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس نوید بھٹی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری گیس بحران کی ذمہ داری وفاقی حکومت ہے۔سندھ سب سے زیادہ گیس دیتا ہے، پھر اس کو گیس فراہمی کیوں کم ہے۔وفاقی حکومت کو گیس کی فراہمی کا معاملہ اٹھانا برا لگ رہا ہے۔چینی کی قیمتیں کم ہونے پر اپنی معاشی ٹیم کو مبارکباد دینے والے سلیکٹڈ وزیراعظم قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے پر اپنی ٹیم کو برطرف کیوں نہیں کرتے ہیں۔بدھ کو جاری بیان میں نوید بھٹی نے کہا کہ سندھ میں صرف 12سال کے گیس کے ذخائر باقی رہ جانے کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔اس وقت سندھ کے گھریلو، صنعتی صارفین اور ٹرانسپورٹر گیس بحران کا سامنا کررہے ہیں اور صوبہ سندھ میں اس وقت گیس ناپید ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ گیس کے معاملے میں خود کفیل ہے صوبہ اپنی ضرورت سے کئی گنا زیادہ گیس پیدا کررہے ہیں اس کے باوجودسندھ کو اپنی ضرورت کے مطابق گیس نہیں مل رہی۔آئین کے مطابق جس صوبے میں گیس دریافت ہوتی ہے اس کی ضروریات کو ترجیح دیتے ہوئے دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے اور کئی سالوں سے وفاقی حکومت آئینی شق کو پامال کررہی ہے۔وفاقی حکومت قانون پر یقین نہیں رکھتی اور گزشتہ کئی سالوں سے آئین کی پامالی کررہی ہے۔نوید بھٹی نے کہا کہ ایک بار پھر بجلی مہنگی کر دی گئی ہے، کراچی والوں پر بھی بوجھ ڈالا گیا ہے، حکومت کی نااہلی کے باعث عوام کی زندگی مشکل میں ہے۔ چینی کی قیمتیں کم ہونے پر اپنی معاشی ٹیم کو مبارکباد دینے والے سلیکٹڈ وزیراعظم قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے پر اپنی ٹیم کو برطرف کیوں نہیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال میں وفاقی حکومت نے بدنیتی کے ساتھ صوبائی معاملات میں مداخلت کرنے اور صوبائی حقوق پامال کرنے کی کوشش کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -