ڈاکٹر حناء علی باچا خان ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر نامزد

ڈاکٹر حناء علی باچا خان ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر نامزد

  

پشاور (سٹی رپورٹر) باچا خان ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والے باچاخان ہیلتھ فاونڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت امیر زادہ نے ڈاکٹرحنا علی کو باچا خان ہیلتھ فاونڈیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر نامزد کرنے کی منظوری دے دی ہے، باچا خان ٹرسٹ میڈیا سیل سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر حناعلی نے چین سے بائیو کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے اورہیلتھ فاونڈیشن کے آپریشنز کے دائرہ کار کو وسیع کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ ڈائریکٹر باچا خان ٹرسٹ  ایمل ولی خان نے ڈاکٹر حنا علی کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ باچا خان ہیلتھ فاونڈیشن کے مشن کو آگے لے جانے میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -