شبقدر‘ 8 سالہ لڑکے سے جنسی تشدد‘ عوام میں غم و غصہ کی لہر

شبقدر‘ 8 سالہ لڑکے سے جنسی تشدد‘ عوام میں غم و غصہ کی لہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شبقدر(تحصیل رپورٹر)  شبقدر 8سالہ معصوم بچے کے ساتھ جنسی تشدد۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔ علاقے میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ واقعات کے مطابق بروز پیر تھانہ بٹگرام کے حدود چورا خیل میں درندہ صفت انسان نے 8سالہ سہیل ولد مصباح اللہ کو سائیکل ٹائر دکھانے کے بہانے ویرانے میں لے گیا جہاں پر ان کے ساتھ ملزم نے زبردستی جنسی تشدد کرکے پستول تان کرخاموش رہنے کی دھمکی دی۔ واقعہ کے چند لمحے بعد علاقے میں موجود پولیو سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے بچے کو اٹھا کر پہلے تھانہ اور پھر ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر میڈیکل کرنے کے بعد والدین کے حوالہ کرکے سہیل کی والدہ زوجہ مصباح اللہ کے ایماء پر باور خان ولد طورے سکنہ چورا خیل کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔