ہنگو‘ محکمہ فوڈ کی کارروائی‘ ناقص خوردنی اشیاء فروخت کرنے پر متعدد کو جرمانے 

ہنگو‘ محکمہ فوڈ کی کارروائی‘ ناقص خوردنی اشیاء فروخت کرنے پر متعدد کو ...

  

ہنگو(بیورو رپورٹ) سیٹیزن پورٹل پر درج شکایات پر محکمہ فوڈ ہنگو کی کاروائی۔ٹل شہر میں غیرمعیاری انڈوں کی فروخت پر دوکاندار کو جرمانہ  متعدد دوکانداروں کو فوڈ ایکٹ قوانین پر عمل در آمد یقینی بنانے کے وارننگ جاری کی گئی۔ ڈی ایف سی قاضی فداء الرحمان،فوڈ انسپکٹر روح الا آمین  عملہ کے ہمراہ ٹل شہر میں اشیاء خوردنوش کے دوکانوں کامعائنہ کیا۔معائنے کے دوران اٹا ڈیلرز بالخصوص انڈے فروخت کرنے والے دوکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا معائنے کے دوران غیرمعیاری انڈوں کی فروخت اور ناقص صفائی پر کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کردئیے جبکہ متعدد دوکانوں کو تنبیہ نوٹسسز جاری کی گئی ڈی ایف سی قاضی فداء الرحمن نے کہاکہ سرکاری ریٹس پر کوالٹی اور معیاری اشیاء خوردنوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ضلع بھر میں چیکنگ کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے تمام تاجر برادری کو متنبہ کیا کہ عوام کو معیاری؛ملاوٹ سے پاک اشیاء کی فروخت یقینی بنائیں بصورت دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -