ریلوے منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانا اولین ترجیح، اعظم سواتی 

ریلوے منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانا اولین ترجیح، اعظم ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ سی پیک سمیت تمام منصوبوں کو پاکستان ریلویز کیلئے اہم بنانا ہو گا تاکہ مستقبل میں پاکستان ریلویز جدید ریلویز میں اپنا مقام بنا سکے،پا کستان ریلویز مستقل طور پر ملکی اور بین لاقوامی سپلائزرکیساتھ طویل مدتی معاہدوں کے ذریعے اپنے کسٹمرز کو بہتر بنانے میں کوشاں ہے، پاکستان کے کاروبار کیلئے دوست ماحول ہے،جس سے جاپان سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے،پاکستان اور جاپان کیساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے خواہاں ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے جاپان کے سفیر کونی نوری مٹسوڈا نے وزارت ریلوے میں ملاقات کی۔وفاقی وزیر سے ملاقات میں جاپان کے سفیرنے نیا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خوا ہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران پاکستان اور جا پان کے درمیان ریل منصوبوں پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ وفا قی وزیر ریلوے نے پاکستان کی اقتصادی اور سماجی تر قی میں جاپان کے کردار کی تعر یف کی۔ پاکستان اور جاپان کے مابین دیر نیہ تعلقات استوار ہیں۔ جاپان نے مشکل حالات میں ہمیشہ پاکستان کی مد د کی۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دو طرفہ معاملات کے امور اور ریلوے کے حوالے سے اموربھی زیر بحث آئے۔ ملاقات میں سیکرٹر ی ریلویز حبیب الرحمن گیلانی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز نثار احمد میمن، وزیر ریلوے کے اسپیشل اسسٹنٹ غلام دستگیر بلوچ ڈایکٹر جنر ل ٹیکنکل عبدالمالک بھی موجود تھے۔ریلوے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ 

اعظم سواتی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -