سینئر صحافی یوسف خان مایار طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے 

سینئر صحافی یوسف خان مایار طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے 

  

مردان(بیورورپورٹ) مردان پریس کلب کے سابق نائب صدر اور سینئر صحافی یوسف خان مایار طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے 19اپریل 2016میں ایکسائز آفس میں ہونے والے خودکش دھماکے میں شدید زخمی ہوئے تھے وہ مسلسل زیر علاج رہے گذشتہ سال ان کی طبعیت سنبھل گئی تو اپنی صحافتی ذمہ داریاں دوبارہ شروع کیں نومبر کے اوائل میں پریس کلب سے گھر جاتے ہوئے راستے میں ٹریفک حادثے کا شکارہوگئے جس کے باعث وہ بستر علالت پر رہے مرحوم پریس کلب کے فنانس سیکرٹری،جائنٹ سیکرٹری اور نائب صدر کے مختلف عہدوں پر فائز رہے اپنی 25سالہ صحافتی کیئریر میں یوسف خان مایار مختلف علاقائی اور قومی اخبارات کے ساتھ وابستہ رہے انہیں علاقائی مسائل اجاگر کرنے پر ملکہ حاصل تھا مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ تین بیٹیاں او رایک بیٹا شامل ہیں مرحوم کی نمازجنازہ میں صحافیوں،سیاسی رہنماؤں اور ہرمکتبہ کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی مرحوم کی رسم قل بروز جمعہ علاقہ مایار میں اداکی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -