نوازشریف دھوکہ دیکربیرون ملک گئے، واپس لانا حکومت کی ذمہ داری، فواد چوہدری 

  نوازشریف دھوکہ دیکربیرون ملک گئے، واپس لانا حکومت کی ذمہ داری، فواد ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف لوگوں کو دھوکہ دیکر بیرون ملک گئے، سابق وزیراعظم کے لندن جانے سے احتساب کے بیانیے کو دھچکا لگا، ان کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کا اب کوئی جواز نہیں، تحریک کیا یہ تو ابو بچاؤ مہم تھی، وزیراعظم سے درخواست کی ہے نواز شریف کے باہر جانے پر انکوائری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے معاملے پر گزشتہ حکومتوں سے غلطیاں ہوئیں، ہمیں بجلی کے مسائل کا 15 سال سے سامنا ہے۔ صحت کے شعبے میں پاکستان خود کفیل ہو رہا ہے، ہم پہلے تھرما میٹر بھی نہیں بناتے تھے آج وینٹی لیٹر بنا رہے ہیں، بہت جلد ہم ڈائلیسز مشین بنائیں گے۔ صنعتیں بحال ہوں گی تو روزگار بھی ملے گا، الیکٹرک کاریں آنے کے بعد انجن ٹھیک کرنیوالے ہزاروں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے، الیکٹرک کاروں کی مرمت کے حوالے سے لوگوں کو تربیت دیں گے۔

  فواد چوہدری

مزید :

پشاورصفحہ آخر -