معاشی شرح نمو منفی، ڈھیٹ حکمران کامیابیوں کے ترانے پڑھ رہے ہیں، شازیہ مری

معاشی شرح نمو منفی، ڈھیٹ حکمران کامیابیوں کے ترانے پڑھ رہے ہیں، شازیہ مری

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معا شی قتل ہے۔ آئی ایم ایف کو ٹھیکے پر دی گئی حکومت نے غریب سے جینے کا حق چھین لیاہے، شازیہ مری نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا وزیراعظم بنا سوچے سمجھے معیشت پر ٹویٹ داغ دیتے ہیں۔ شرح نمو منفی ہوگئی۔ ڈھیٹ حکمران معاشی میدان میں کامیابیوں کے ترا نے پڑھ رہے ہیں۔بیرون ملک سے ناکام خارجہ پالیسی کی بدولت لاکھوں مزدور پاکستان بھیج دئیے گئے۔ مزدور بیروز گار ہو کر لوٹا ہے سا تھ جمع پونجھی بھی لا رہا ہے، جسے حکمران ترسیلات میں اضافہ بتا رہے ہیں۔ وزیراعظم ڈھائی سال میں بند ہونیوالی صنعتوں کے اعداوشمار کب ٹویٹ کریں گے؟ مہنگائی ڈبل ہندسے عبور کر چکی، حکومت کے ارسطو کی کوئی ٹویٹ نہیں آئی۔

شازیہ مری 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -