مردان،سرکل کی ٹاسک فورسز کی کاروائی،65کنڈے ہٹائے گئے

 مردان،سرکل کی ٹاسک فورسز کی کاروائی،65کنڈے ہٹائے گئے

  

پشاور (پ ر) مردان سرکل کی ٹاسک فورسز کی کاروائی میں 65کنڈے ہٹائے گئے،41  افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں،نادہندہ گان سے 28 لاکھ روپوں کی ریکوری کی گئی،بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے  پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران  مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلافمردان 1 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 28 لاکھ روپے کی ریکوری کی 31 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ہے، 9 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،76 کنڈے ہٹائے گئے،9 میٹروں کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلیا گیا، ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر 28 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں، مردان 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے نادہندہ گان سے 0.95ملین روپے کی ریکوری کی،تاجہ،گدر،حمزہ کلے،گھمبٹ،چارمنگ اورگڑھی اسماعیل کے علاقوں میں 104کنڈے ہٹائے گئے،کنڈے ڈالنے والے 11 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں،تخت بھائی ڈویژن کی ٹیموں نے نادہندہ گان سے بقایاجات کی وصولی کے سلسلے میں منقطع شدہ نادہندہ گان سے 37700 روپے جبکہ دیگرنادہندہ گان سے 1507590 روپے وصول کئے گئے، کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب Zero Tolerence کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی،کنڈوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرکے گرفتارکیا جائے گا،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -