پاکستانی عوام کومہنگائی کے سونامی کا سامنا ہے‘ شاہ حسین
صوابی(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شاہ حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کومہنگائی کے سونامی کا سامنا ہے۔میگا کرپشن کی نئی کہانیاں رقم ہو رہی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ صوابی کے موقع پر ضلعی اور زونل ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حق دو صوابی کو مہم کے حوالے سے آگاہی حاصل کی اجلاس میں ضلعی امیر میاں افتخار باچہ، جنرل سیکرٹری واجد علی شاہ، نائب امراء سعید ذادہ،محمود الحسن اور دیگر ضلعی اور زونل زمہ داران شریک تھے شاہ حسین نے حق دو صوابی کو مہم کے حوالے جماعت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور مہم کے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے کارکنان کو ہدایات دیں انھوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے غربت کی شرح میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔گھی، چینی، پٹرول، بجلی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کیا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ 7فروری کو مردان میں مردان اور صوابی کا مشترکہ طور پر ظالم حکمرانوں کے خلاف عظیم الشان جلسہ عام ہوگا. جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے انھوں نے کہا کہ یہ جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔و