صوابی‘ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزم گرفتار

صوابی‘ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی(بیورورپورٹ) کالو خان پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات موٹر کار کے ذریعے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او صوابی آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او کی وضع کردہ ھدایات کی پیش نظر میں ڈی ایس پی رزڑ پشم گل خان کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان سب انسپکٹر لیاقت شاہ خان اور ان کے ٹیم اے ایس آئی وسیع اللہ خان، ہمیش گل اور خیر غفور بدوران گشت خفیہ اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم طیب سکنہ شیرہ غنڈ اپنے موٹرکار نمبریAKU-242 میں بیٹھے بیٹھے منشیات مختلف گاھکوں پر فروخت کر رہے ہیں۔اس اطلاع پر پولیس ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ھوئے منشیات فروش کو قابوں کرکے دوران تلاشی ملزم کے جیب سے 400 گرام آئس اور موٹرکار کے خفیہ خانوں سے چار عدد پیکٹ چرس یعنی 4100گرام چرس برآمد کیا۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیاگرفتار شدہ منشیات فروش ملزم طیب کے خلاف منشیات فروشی کے دھندہ کرنے پر مسلسل عوامی شکایات موصول ہو رہی تھی۔