منشیات کے خاتمے کیلئے ہر ممکن حد تک تعاون کریں گے،اعجاز شاہ 

 منشیات کے خاتمے کیلئے ہر ممکن حد تک تعاون کریں گے،اعجاز شاہ 

  

 اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے منشیات کے روک تھام کیلئے آئی این ایل کی جانب سے کئے جانے والے تعاون کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ منشیات کا بڑھتا استعمال عالمی مسئلہ ہے اور نوجوان نسل اس کا سب سے زیادہ نشانہ بن رہی ہے،ان تمام مسائل اور منشیات کے نقصانات سے باخبر ہونیکی وجہ سے منشیات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کی ڈائریکٹر آئی این ایل مس ڈوروتھے نگوٹرسے وزارت انسداد منشیات میں خصوصی ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ نئی حکمت عملی کے تحت ڈیمانڈ کو کم کرنے کے سلسلے میں کام جاری ہے،بارہا اس بات پر زور دے چکا ہوں کہ ڈیمانڈ میں کمی لا کر ہی سپلائی کرنے والوں سے باقاعدہ طور پر نمٹا جا سکتا ہے،اس بات کی تائید کرتے ہوئے ڈائریکٹر آئی این ایل نے کہا کہ ڈیمانڈ کم کرنے کیلئے جو ممکن تعاون ہوا وہ کریں گے،اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل کیلئے زیادہ بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے ہر ممکن حد تک تعاون کریں گے۔

اعجاز شاہ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -