ایف بی آر نے ڈیلر برادری کو ایک نئی کشمکش میں ڈالدیا، عرفان میو

 ایف بی آر نے ڈیلر برادری کو ایک نئی کشمکش میں ڈالدیا، عرفان میو

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) وائس چیئرمین ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور عرفان میو نے کلائنٹ کے ساتھ لین دین کو مانیٹر کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے ایف بی آر نے ڈیلر برادری کو ایک نئی کشمکش میں ڈال دیا ہے۔ ایف بی ار کے مطابق ڈیلر کو اپنے کلائنٹ کا ڈیٹا ایف بی ار کو دینا ہو گا یہ ایک نیا قانون بنایا جا رہا ہے جس کے مطابق ڈیلر برادری کاکاروبار متاثر ہو گا۔ میری مود بانہ گزارش ہے کہ ہمارا جو اسلام آباد میں فیڈریشن آف رئیلٹر کے ذمہ داران کی مشاورت کے ساتھ بیٹھ کر معاملات طے کئے جائیں اور رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں سے اضطراب بڑھ رہا ہے وزیر اعظم نوٹس لیں۔ بڑی مشکل سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پٹڑی پر چڑھا ہے لوگوں کو روزگار ملنا شروع ہوا ہے۔ موجودہ اقدامات سے بڑا نقصان ہو سکتا ہے اگر حکومت نے ایف بی ار کو نئے اختیار دے دئیے تو پورے کاروبار کا تبا ہ ہو جائے گا۔ 

عرفان میو

مزید :

پشاورصفحہ آخر -