فضل الرحمن کی اربوں کی بے نامی جائیدادیں، قطر،دبئی میں اثاثے ہیں: مراد سعید 

فضل الرحمن کی اربوں کی بے نامی جائیدادیں، قطر،دبئی میں اثاثے ہیں: مراد سعید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ عوام نے پی ڈی ایم کی سیاست کو مسترد کر دیا، فضل الرحمان نے اربوں روپے کی بے نامی جائیدادیں بنائیں، فرنٹ مین کے ذریعے کمپنیاں بنا کر حج کے بڑے کوٹے حاصل کئے، دبئی اور قطر میں بھی اثاثے سامنے لائے جائیں گے۔ گزشتہ روزیہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے ناموس رسالتؐ کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھایا، 54 سال میں پہلی بار یو این اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی، نواز شریف کے دور میں جے یو آئی کا رہنما اسرائیل جانے کا اعتراف کرتا ہے۔ فضل الرحمان ہمیشہ اسرائیل اور یہودی لابی کی بات کرتے ہیں۔ مولانا امریکی سفیر سے خود کو وزیراعظم بنانے کی درخواست کرتے ہیں، نیٹو سپلائی کے دھندے میں بھی فضل الرحمان ملوث رہے۔مراد سعیدنے کہا کہ مولانا کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے لیکن مسئلے کو اجاگر نہیں کیا۔ انہوں نے اسلام کا نام استعمال کر کے مسلمانوں کو ٹھیس پہنچائی، گزشتہ ہفتے میں فضل الرحمان کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آئیں، نیب نے جائیدادوں کے حوالے سے نوٹس کیے، سوالنامے بھی بھیجے، پی ڈی ایم کے جلسوں میں مدرسے کے بچوں کو بلایا جا رہا ہے۔
 مراد سعید