پبلک سروس کمیشن کے ذریعے لیکچرار فزکس کی بھرتی کا امتحان چیلنج 

  پبلک سروس کمیشن کے ذریعے لیکچرار فزکس کی بھرتی کا امتحان چیلنج 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے لیکچرار فزکس کی بھرتی کے امتحان کوچیلنج کردیا گیا،مسٹر جسٹس رسال حسن سید نے پبلک سروس کمیشن سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا درخواست گزارآمنہ اشرف کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے شعبہ فزکس میں لیکچرارز کی بھرتی کیلئے امتحان لیا دیگر عہدوں کے امتحانات کی طرح لیکچرار فزکس کے امتحان میں بھی بے ضابطگیاں ہوئیں لیکچرار فزکس کے امتحان میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات ہونی چاہیے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پبلک سروس کمیشن کو لیکچرار فزکس کے امتحانی نتائج جاری کرنے سے روکنے اورلیکچرار فزکس کے امتحانات دوبارہ لینے کا حکم دیاجائے۔

چیلنج

مزید :

پشاورصفحہ آخر -