مولانا فضل الرحمان غداران وطن میں شامل ہو چکے،ڈ اکٹر شہباز گل

مولانا فضل الرحمان غداران وطن میں شامل ہو چکے،ڈ اکٹر شہباز گل

  

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ فضل الرحمان ملک کے خلاف سازشیں کر کے غداران وطن میں شامل ہو چکے ہیں، فضل الرحمان اپنے حلقے کے عوام سے مسترد شدہ سیاستدان ہیں، موجودہ حکومت میں معیشت کی بہتری سے پی ڈی ایم رہنما ذہنی مریض بن گئے ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان ملک کے خلاف سازشیں کر کے غداران وطن میں شامل ہو چکے ہیں، وہ سیاسی مقاصد کیلئے مدرسے کے بچوں کو استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار حکومت بغیر فضل الرحمان کے حکومت ترقی کے درست سمت پر چل رہی ہے، اس لئے فضل الرحمان سے پاکستان کی ترقی دیکھی نہیں جا رہی ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ٹھگوں کا ٹولا ہے۔

ڈ اکٹر شہباز گل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -