خواجہ آصف کی گرفتاری سیاسی انتقام،جو آج کریگا کل بھگتے گا،ایاز صادق

خواجہ آصف کی گرفتاری سیاسی انتقام،جو آج کریگا کل بھگتے گا،ایاز صادق

  

لاہور(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ خواجہ آصف سیاسی انتقام ہے جو آج یہ کرے گا کل بھگتے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجہ آصف کی احتسات عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا، انہوں نے مزیدکہا کہ خواجہ آصف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، اس گرفتاری سے پی ڈی ایم کی تحریک کو ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،حکومت کے کرپٹ لوگ نیب کو دکھائی نہیں دے رہے، یہ وقت گزر جائے گا یاد رکھیں جو کرتا ہے وہ بھگتتا  ضرور ہے۔

ایاز صادق

مزید :

پشاورصفحہ آخر -