شہری لاپتہ ہونے پر علاقہ ایس ایس پی کیخلاف مقدمہ درج ہوگا: سندھ ہائیکورٹ 

شہری لاپتہ ہونے پر علاقہ ایس ایس پی کیخلاف مقدمہ درج ہوگا: سندھ ہائیکورٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کو لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کا حکم دیدیا۔ لاپتا افرا د کی عدم بازیابی پر عدالت نے وفاقی ا و ر صوبائی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 11 فروری کو پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ سندھ ہائیکورٹ کا ریمارکس میں کہنا تھا بتایا جائے شہریوں کی بازیابی کیلئے کیا ا قد ا مات کیے جا رہے ہیں۔ برسوں سے شہری لاپتا ہیں اور تفتیش میں کسی قسم کی پیشرفت نظر نہیں آ رہی۔ کوئی شہری لاپتا ہوا تو اس علاقے کے ایس ایس پی کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔ عدا لت عالیہ کا کہنا تھا پولیس کی تفتیش خانہ پری کے سواء کچھ نہیں ہوتی۔ عدالت نے آئی جی سندھ کو لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔اس کے علاوہ محکمہ سندھ کو لاپتا افراد کے معاملے پر جے آئی ٹی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی گئی۔
سندھ ہائیکورٹ