سفارتکاری گیتوں یابیانات نہیں ملاقاتوں کے ذریعے ہوتی ہے، خرم دستگیر

سفارتکاری گیتوں یابیانات نہیں ملاقاتوں کے ذریعے ہوتی ہے، خرم دستگیر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے ڈھائی سال کی سفارتی نالائقی کوتقریروں سے نہیں چھپایا جاسکتا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں خرم دستگیر کا کہنا تھا خارجہ پالیسی میں یکطرفہ رعایتیں نہیں دی جاتیں، سفارتکاری گیتوں اوربیانات کے ذریعے نہیں ہوتی بلکہ ملاقاتوں کے ذریعے ہوتی ہے۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن کیلئے خفیہ آرڈیننس کیوں جاری کیا گیا؟پہلی مرتبہ بھارت آزاد کشمیر اورگلگت پر حملے کی دھمکی دے رہا ہے، خلیجی ممالک کیساتھ تعلقات کوبہترکرنے کیلئے آنیوالی حکومت کوبہت کام کرنا پڑے گا۔ عمران خان کی حکومت نے خلیجی ممالک کیساتھ سفارتکاری ٹی وی ٹاک شوزاوربیانات کے ذریعے کی، سقوط ڈھاکا کے بعد 2020 ء خارجہ پالیسی کا بد ترین سال تھا، عمران خان کی نالائقی نے دشمنوں کو تقویت اور دوستوں کو پریشان کیا، سی پیک سست روی کا شکار بنا دیا گیا، عمران خان کی بزدلانہ مصلحت سے نقصان ہوا، 70 سال سے ساتھ کھڑا ملک بھی مدد واپس لینے پر مجبور ہوا، سفارتکاری اورتعلقا ت قائم رکھنا عمران حکومت کے بس کی بات نہیں، بھارت کے حق میں ووٹ یو این سکیورٹی کونسل میں عمران خان نے دیا۔

خرم دستگیر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -