پبی‘ نوجوان فائرنگ کرنے  پر گرفتار‘ 2 کلاشنکوف برآمد

پبی‘ نوجوان فائرنگ کرنے  پر گرفتار‘ 2 کلاشنکوف برآمد

  

نوشہرہ (نامہ نگار) پبی پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی۔گھر سے ناراض راستے میں فائرنگ کرتا ہوا ملزم گرفتار۔02 کلاشنکوف برآمد۔شفیع الرحمن خان کو اطلاع ملی کہ وزیر گڑھی کے علاقے میں ایک بامسلح شخص گھوم رہا ہے جو وقتاً فوقتاً فائرنگ بھی کر رہا ہے نفری کو فوری طور پر ہمراہ لیکرفائرنگ کرتے ہوئے شخص کو نہایت حکمت عملی سے گرفتار کر لیا گیاملزم طیب الرحمن ولد عنایت الرحمن کا تعلق ارمڑ پایان سے ہے۔ملزم کے قبضے سے 02 عدد کلاشنکوف بھی برآمد کر لئے گئے۔سوشل میڈیا پر اسے پولیو مہم کیساتھ جوڑا جا رہا ہے جو مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہے۔نوشہرہ میں پولیو مہم پرامن ماحول میں اپنے روٹین کے مطابق جاری ہے۔اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے نوشہرہ پولیس چوکس ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -