پی ٹی سی ایل کی تمام سروسز کے لائسنس میں 50کروڑ کے عوض 25سال کی توسیع
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پی ٹی سی ایل کی تمام سروسز کے لائسنس میں 25 سال کی توسیع کر دی۔پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ 50 کروڑ میں پی ٹی سی ایل کی تمام سروسز کے لائسنسز میں 25 سال کی توسیع کی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ پی ٹی اے اور پی ٹی سی ایل کے درمیان سروسز کی توسیع کے تجدیدی معاہدے پر دست خط کر دیے گئے ہیں۔پی ٹی اے حکام کے مطابق پی ٹی سی ایل نے سروسز کی آئندہ 25 سالہ توسیع کے لیے ساڑھے 50 کروڑ روپے کی ادائیگی بھی کر دی ہے۔حکام نے بتایا کہ پی ٹی سی ایل ڈبلیو ایل ایل کے اسپیکٹرم چارجز ہر سال الگ ادا کرے جس کامیکانزم بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔پی ٹی سی ایل آئندہ 25 برس کے دوران ہر سال اس وقت ڈالر کے ریٹ کے حساب سے ادائیگی کرنے کا پابند ہو گا۔پی ٹی اے حکام کا بتانا ہے کہ کوالٹی آف سروسز کے نئے ضابطہ کار پر تجدید لائسنس میں شامل کر دی گئی ہے، پچھلے لائسنس میں شرائط شامل نہیں تھیں، تاہم صارفین کی شکایت کے پیش نظر نئے ضابطے شامل کئے گئے ہیں۔
لائسنس توسیع