ایئر کوالٹی انڈیکس نے لاہورکو  دوسرا اور کراچی کو چوتھا آلودہ  ترین شہر قراردے دیا

ایئر کوالٹی انڈیکس نے لاہورکو  دوسرا اور کراچی کو چوتھا آلودہ  ترین شہر ...

  

کراچی(این این آئی)لاہور دنیا کا دوسرااور کراچی دنیاکا آلودہ ترین شہر بن گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں شمال مشرقی سمت سے چلنے والے ہواؤں کے باعث موسم گرد آلود ہے۔ فضا میں موجود پرٹیکیولیٹ میٹرز یعنی آلودہ زرات کی مقدار مقررہ معیار سے زائد ہے، پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 181 تک جاپہنچی ہے۔پاکستان کے آلودہ شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر ہے، جہاں فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 204 پرٹیکولیٹ میٹرز ہے، جبکہ کراچی دوسرے نمبر پر ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری بلا ضرورت گھر سے باہر نہ جائیں، ماسک کا استعمال کریں۔ احتیاط نہ کرنے پر شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا، لاہور کا نمبر دوسرا ہے، تیسرے نمبر پر ممبئی، جبکہ چوتھا نمبر کراچی کا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس

مزید :

پشاورصفحہ آخر -