جڑنوالہ، 2 بسوں کی آپس میں ٹکر، خواتین سمیت 25 مزدور زخمی

جڑنوالہ، 2 بسوں کی آپس میں ٹکر، خواتین سمیت 25 مزدور زخمی

  

جڑنوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ دھند کے باعث 2 نجی ٹیکسٹائل کی بسیں آپس میں ٹکرانے کے باعث خواتین سمیت 25 مزدور زخمی ہوگئے-حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی-بتایا گیا ہے کہ جھمرہ روڈ پر 60 گ ب کے قریب ایم ٹی ایم اور انٹرلوپ کی بسیں دھند کے باعث آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 25 مزدور زخمی ہو گئے زخمیوں میں اعظم ولد فلک شیر 36 سال سکنہ 383 گ ب عمران ولد منظور حسین 37 سال سکنہ اڈہ حماندکا،نعیم ولد وسیم 27 سال سکنہ اڈا حماندکاشاہ جہاں ولد فاروق 25 سال سکنہ 648 گ ب نبیلہ زوجہ اشفاق 48 سال سکنہ 59 گ ب فہمیدہ زوجہ بوٹا 45 سال سکنہ 648 گ بتسلیم زوجہ محمد عمر 45 سال سکنہ چکوموڑ،رخسانہ زوجہ اللہ دتہ 55 سال سکنہ 144 گ ب عابد ولد عبدالغفور 31 سال سکنہ رضا آباد جڑانوالہ اظہر محمود ولد محمد اکبر 33 سال سکنہ اسلام پورہ اعظم ولد ارشاد بیگ 24 سال سکنہ رحیم یار خان،مبشر ولد صدیق 30 سال سکنہ بلال پارک محمد ندیم ولد محمد منیر 45 سال سکنہ محلہ انور آباد،شاہ زیب ولد محمد سرور 19 سال سکنہ فیصل پارک،فراز ولد احمد علی 28 سال سکنہ علوی پارک شفقت علی ولد مقصود علی 26 سال سکنہ محلہ رضا آباد،ذکااللہ ولد محمد شریف 25 سال سکنہ محلہ سیفیہ پارک شامل ہیں اطلاع پر ریسکیو کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

25 مزدور زخمی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -