یو ایم ٹی اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ فاؤ نڈیشن کے مابین معاہدہ

یو ایم ٹی اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ فاؤ نڈیشن کے مابین معاہدہ

  

لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ فاؤ نڈیشن کے درمیان باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ معاہدے کی ر و سے یو ایم ٹی کے طلباء بی ایس کے چار سالہ ڈگری پروگرام میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ فاؤ نڈیشن کے ساتھ مل کر گھنٹے 80 کمیونٹی سروس کے لیے کام کریں گے جو کہ انکے کورس ورک کا لازمی حصہ ہوگا۔ اس معاہدے کے تحت یو ایم ٹی کے طلباء کمیونٹی ڈویلپمنٹ فاؤ نڈیشن کے باہمی اشتراک سے وومین ایمپاورمنٹ سمیت کمیونٹی سروس کے دیگر پروجیکٹس پر کام کریں گے۔صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے طلباء میں انسانی خدمت و فلاح کا حقیقی جذبہ پیدا ہوگا اور انکی آنٹرپرینیورل صلاحیتیں بھی اجاگر ہونگی۔صدر یو ایم ٹی کا کہنا تھا کہ نیشن بلڈنگ اور معاشرے میں حقیقی مثبت تبدیلی وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسی جذبہ خیر سگالی کے تحت یو ایم ٹی سکول آف بزنس اینڈ اکنامس اور سکول آف ایوی ایشن کے 447 طلباء 36000 گھنٹے فلاحی خدمت میں سر انجام دے چکے ہیں اور باقی ڈیپارٹمنٹس کے طلباء اس فلاحی خدمت کیلئیے تیار ہیں۔ ٖاس موقع پر ڈائریکٹر آ فس آف کارپوریٹ لنکجیز خالد نقی اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر مس مریم خان نے ایم او یو پر دستخط کیے اور فائل فولڈرز کا تبادلہ کیا۔

مزید :

کامرس -