پاکستانی بینکنگ آؤٹ لک مستحکم، محدود وسائل کے باوجود حکومت معیشت کو سہارا دے رہی ہے: موڈیز
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا بینکنگ آؤٹ لک مستحکم قرار دیدیا۔موڈیز کا کہنا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستانی حکومت معیشت کا کافی سہارا دے رہی ہے۔ رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار ڈیڑھ فیصد متوقع ہے،عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق کورونا وائرس کے باعث معاشی سرگرمیاں معمول سے کم ہیں۔ کووڈ 19 کے باعث غیر فعال قرضوں کا حجم بڑھ سکتا ہے، ترسیلات زر اور مالیاتی نظام میں شمولیت بڑھنے سے بینکوں کے کھاتے بڑھنے کی امید ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی بینکاری نظام کا آوٹ لک مستحکم ہے۔موڈیز کا مزید کہنا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت معیشت کو سہارا دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، موڈیز نے پیشن گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال ملکی معاشی ترقی کی ڈیڑھ فیصد رہنے کی توقع ہے۔چیلنجز کے باوجود پاکستانی بینکنگ سیکٹر کے نظام میں بہتری آئی ہے جب کہ حکومت کی جانب سے اصلاحات اور پالیسی میں بہتری کی وجہ سے استحکام آیا۔ موڈیز کے مطابق 2020 میں بینکوں کے منافع میں اضافہ ہوا ہے جب کہ پاکستانی معیشت 2021 میں 1.5 فیصد شرح نمو کی طرف واپس آسکتی ہے۔
موڈیز