براڈ شیٹ سے متعلق الزامات، شہزاد اکبرکا مریم اورنگزیب کو ہتک عزت کا نوٹس  

       براڈ شیٹ سے متعلق الزامات، شہزاد اکبرکا مریم اورنگزیب کو ہتک عزت کا ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)براڈ شیٹ سے متعلق الزامات پر بیرسٹر شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔ بدھ کو شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کو وکلا کے زریعے نوٹس بھیجا۔نوٹس میں کہاگیاکہ مریم اونگزیب معافی مانگیں، پچاس کروڑ ہرجانہ ادا کریں، مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں بے بنیاد الزامات لگائے، مریم اورنگزیب کے الزامات شہزاد اکبر کو فعال کردار نبھانے سے روکنے کی کوشش ہیں۔نوٹس میں کہاگیاکہ الزامات سے شہزاد اکبر کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، مریم اورنگزیب نے شہزاد اکبر پر موسوی سے پچاس فیصد کمیشن مانگنے کا الزام لگایا تھا،مریم اورنگزیب 20 لاکھ وکلا کی فیس بھی ادا کریں۔

 ہتک عزت کا نوٹس

مزید :

صفحہ اول -