امریکہ آنیوالوں کیلئے کورونا کی منفی رپورٹ لازمی قرار

  امریکہ آنیوالوں کیلئے کورونا کی منفی رپورٹ لازمی قرار

  

 واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں پرواز کے زریعے آنے والے تمام مسافروں کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانا ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں پرواز کے زریعے آنے والے تمام مسافروں کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانا ہوگی۔امریکی حکام کے مطابق مسافروں کو روانگی سے تین دن پہلے کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دینا ہوگی، نئی پالیسی پر 26 جنوری سے عمل درآمد شروع ہوگا۔سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے کہا کہ ٹیسٹ سے تمام خطرات ختم نہیں ہوتے تاہم ٹیسٹ اور احتیاطی تدابیر سے سفر محفوظ ہو جا تا ہے۔

 منفی رپورٹ

مزید :

صفحہ اول -