کابینہ کی اقتصادی رابطہ  کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا 

  کابینہ کی اقتصادی رابطہ  کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا، ای سی سی کے اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا تاہم اب اجلاس(آج) جمعرات  کو  ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا   ہونے والا اجلاس ملتوی ہوگیا، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاس میں مصروفیات کے باعث اجلاس ملتوی کیا گیا، ای سی سی کا اجلاس اب(آج) جمعرات  کو  ہوگا۔ ای سی سی کے اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا، وزارت صنعت و پیداوار چینی کی درآمدپرٹیکس چھوٹ کی سمری پیش کریگی جبکہ ٹیکسٹائل پالیسی 25-2020اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں 
  اقتصادی رابطہ کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -