چینی کمپنی کی کورونا ویکسین  سائنو فام فائنل کرلی، ڈاکٹر نوشین

  چینی کمپنی کی کورونا ویکسین  سائنو فام فائنل کرلی، ڈاکٹر نوشین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کیلئے 3 لاکھ سے زیادہ ہیلتھ ورکرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی کی سائنوفام ویکسین کو فائنل کیا گیا ہے، امید ہے فروری کے وسط یا مارچ کے شروع تک ویکسین آجائے گی۔نوشین حامد کا کہنا تھا کہ ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کی طرف جا رہے ہیں، پہلے ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔ ’حکومت نے کورونا ویکسین کی 11 لاکھ ڈوز کا آرڈر دیا ہے‘
ڈاکٹرنوشین 

مزید :

صفحہ اول -