کیپٹل ہل ہنگامہ آرائی،0 7 افراد کیخلاف 160 مقدمات درج

  کیپٹل ہل ہنگامہ آرائی،0 7 افراد کیخلاف 160 مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (بیورو چیف) معلوم ہوا ہے 6 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر دھاوا بولنے والے 70 بلوائیوں کیخلاف 160 مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ ایف بی آئی کے حکام نے بتایا ہے کہ پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں مقدمات درج کرکے گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ جو اب تک کا ایک ریکارڈ ہے۔ 3نومبر کو صدارتی انتخابات میں الیکٹورل کالج کے 538 ارکان نے پچاس ریاستوں میں جو ووٹ دیئے تھے ان میں 306 ووٹ لے کر ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن اور نائب صدر کی امیدوار کملاہیرس کامیاب قرار پائی تھیں اور صدرٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس 232ووٹ لے کر ہار گئے تھے۔ تاہم رسم کے مطابق 6جنوری کو کانگریس کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں ان ووٹوں کی گنتی ہونے کے بعد ڈیمو کریٹک امیدواروں کی کامیابی پر حتمی مہر تصدیق لگنی تھی، صدر ٹرمپ نے اپنے حق میں کیپٹل ہل کے باہر ہونیوالی ریپبلکن حامیوں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہیں کانگریس کی کارروائی پر دباؤ ڈالنے پر اکسایا۔ اس کے بعد ان کے انتہا پسند حامیوں نے عمارت پر باقاعدہ دھاوا بول دیا اور کانگریس کی کارروائی کو معطل کر ادیا۔ سپیکر نینسی پلوسی سمیت ڈیموکریٹک ارکان نے حملہ آوروں پر ”بغاوت“ کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان ہنگاموں میں دو پولیس افسروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد امریکی محکمہ انصاف حرکت میں آیا اور کچھ بلوائیوں کو موقع پر اور زیادہ شرپسندوں کو اپنی ریاستوں میں واپس لوٹنے کے بعد گرفتار کیا۔ ایف بی آئی گرفتار افراد کیخلاف ”بغاوت“ کے سنگین الزامات کے تحت مقدمات تیار کر رہی ہے جنہیں عنقریب عدالتوں میں پیش کردیا جائے گا۔
مقدمات درج

مزید :

صفحہ اول -