وزیراعظم کل لاہور آئیں گے 

    وزیراعظم کل لاہور آئیں گے 

  

لاہور(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کل(جمعہ)لاہور آئیں گے،وزیرا عظم عمران خان دورہ لاہور میں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلی سردار عثمان بزدار صوبے کے امور پر بریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم بورڈ آف ریونیو اورہیلتھ کارڈ زکے حوالے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔عمران خان شیخوپورہ گوجرانوالہ روڑ کا بھی سنگ بنیاد  اورپنجاب میں انسپکٹر لیس رجیم پروگرام کا افتتاح بھی کریں گے۔ یاد رہے وزیراعظم کا گزشتہ دورہ لاہور وزیراعلی عثمان بزدار کی صحت کے باعث ملتوی کیا گیا تھا۔

وزیراعظم 

مزید :

صفحہ اول -