وزیراعظم کے ترجمان، معاون خصوصی ندیم افضل چن مستعفی

وزیراعظم کے ترجمان، معاون خصوصی ندیم افضل چن مستعفی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے ترجمان اور معاون خصوصی برائے پارلیمانی رابطہ کار ندیم افضل چن نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کے حکومت سے کئی امور پر اختلافات تھے جس کے بعد وہ مستعفی ہوگئے۔ ندیم افضل چن نے عہدہ اور پارٹی دونوں سے استعفیٰ دیدیا۔ ندیم افضل چن ہزارہ برادری کے پاس وزیراعظم کے تاخیر سے جانے کے بھی ناقد تھے۔8 جنوری کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ندیم افضل چن نے کہا تھا کہ اے بے یار و مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشوں  پر شرمندہ ہوں۔دوسری جانب ندیم افضل چن نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ترجمان کے عہدے سے مستعفی ہوگیا ہوں۔

مستعفی

مزید :

صفحہ اول -