زمینوں پرقبضے،مریم نواز اور شہباز شریف کوجواب داخل کرانے کیلئے مہلت 

    زمینوں پرقبضے،مریم نواز اور شہباز شریف کوجواب داخل کرانے کیلئے مہلت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار) سول کورٹ کے جج شیخ محمدتقی نے مریم نواز اور شہباز شریف کی جانب سے زمین پرقبضہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پرجواب داخل کرانے کیلئے مہلت د ے دی،درخواست گزارشہری رؤف کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ جاتی عمرہ کے گردونواح میں زمین پرمیاں شہباز شریف اور مریم نواز نے غیر قانونی قبضہ کررکھا ہے،کئی زمینوں کے دستاویزات دھوکا دہی سے تیار کئے گئے ہیں،زمین کو اصل مالکان کے حوالے کرنے کا حکم دیاجائے،عدالت میں مریم نواز اور شہباز شریف کے وکلا نے جواب داخل کرانے کے لئے مہلت طلب کی جسے عدالت نے منظورکرتے ہوئے مذکورہ بالاحکم کے ساتھ کیس کی مزیدسماعت 18فروری تک ملتوی کردی۔
مہلت 

مزید :

صفحہ اول -