کورونا نے مزید55افراد کی جان لے لی، 2123نئے مریض رپورٹ، شرح 5.38سے تجاوز 

  کورونا نے مزید55افراد کی جان لے لی، 2123نئے مریض رپورٹ، شرح 5.38سے تجاوز 

  

 اسلام آباد، واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 55 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 772 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 72 لاکھ 2 ہزار 76 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 450 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 64 ہزار 650 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 366 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 5.38فیصد ہوگئی۔ کراچی میں مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 14.56فیصد ہے،پشاور 9.92 فیصد اورمیرپور 8.33 فیصد شرح رہی،ملک بھرمیں 2 ہزار366 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، آزاد جموں کشمیر میں 5.43، بلوچستان7.39فیصد رہی، اسلام آباد 2.14 اورخیبرپختونخوا6.25 فیصد رہی،پنجاب 3.63 اور سندھ میں مثبت کیسزکی شرح 8.47 فیصد رہی،لاہور5.96، فیصل آباد 3.62اورراولپنڈی 1.90فیصد رہی۔ادھرلاہور میں کورونا کے 7 مزید مریض دم توڑ گئے، شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 311 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں اب تک 1712 کورونا مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ امریکامیں 24گھنٹے کے دوران کورنا سے ریکارڈ 4500 اموات رپورٹ ہوئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سوا 2 لا کھ نئے کیسز بھی سامنے آئے۔اس کے علاوہ برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید ایک ہزار 243 افراد ہلاک ہوئی جس سے مجموعی اموات 83 ہزار سے بڑھ گئی۔ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل نے کہاکہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں سے پولیس نمٹے گی۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ جنگ عظیم کے بعد سب سے مشکل ترین صورتحال سے وچار ہے، 1940 کے بعدبرطانیہ میں سب سیزیادہ اموات کورونا سے ہوئی ہیں۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -