شاہد خاقان کا وزیراعظم کو براڈ شیٹ فیصلہ عوام کے سامنے لانے کا چیلنج 

    شاہد خاقان کا وزیراعظم کو براڈ شیٹ فیصلہ عوام کے سامنے لانے کا چیلنج 

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم ا ور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان کو براڈ شیٹ فیصلے کو عوام کے سامنے لانے کا چیلنج دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی کو 2012ء میں رشوت کی آفر ہوئی تھی تو پولیس کے پاس جانا چاہیے تھا، انجم ڈار کو نہیں جانتا،بالکل انتظار مت کریں انجم ڈار کیخلاف پرچہ درج کرائیں، ان کیخلاف کارروائی کی جائے لیکن 8 سال انتظار کیوں کیاگیا؟ ان کا کہنا تھا براڈ شیٹ سر براہ کیخلاف پرچہ شہزاد اکبر کو کرنا چاہیے، صرف ایک شخص کیخلاف مواد ڈھونڈنے کیلئے 65 ملین ڈالر خرچ کیا گیا، نوازشریف کیخلاف ایک پیسے کی کرپشن کا بھی ثبوت نہیں، کیا مو سو ی نے نیب کو نوازشریف کے بارے میں کوئی ثبوت دیا ہے؟ کاوے موسوی نے کہا نیب کو رقم کا بتایا تھا انہوں نے کارروائی نہیں کی، اپنے دور میں نیب سے کوئی رابطہ نہیں کیا نہ کہا کہ کسی کیخلاف کارروائی کریں۔ان کا کہنا ہے نیب ایک خودمختار ادارہ ہے، اپنی انکوائریز کرتا ہے، براڈ شیٹ کا معاہدہ اور ادائیگی بھی خود کی لیکن موجودہ حکومت دعویٰ کرتی ہے ہم نے وزیررکھے ہیں جو احتساب کرتے اور نیب سے کوآرڈی نیشن کرتے ہیں جبکہ یہ بھی ثبوت موجود ہیں حکومت نیب چیئرمین کو بلیک میل کرتی ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا  برا ڈ شیٹ کو ریکوری میں حصہ ملتا تھا، ایک صاحب کے بارے میں مواد ڈھونڈ لے اور حکومت کہے اس کیخلاف کارروائی نہیں کرنی تو اس کو اپنا حصہ نہیں ملتا تھا، پاکستان کیلئے ضروری ہے جس کیخلاف مواد ملا ہے اس کا پیچھا کیا جائے، اگر ایک ارب ڈالر آئے ہیں تو بجائے اس کے کہ کوئی جائے اور موسوی سے کٹ مانگنا شروع کرے تو حکومت کو پیچھا کرکے ریکوری کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاوزیراعظم کو چیلنج کرتا ہوں براڈ شیٹ فیصلے کو عوام کے سامنے لائیں، موسوی بیانات بھی بدلتے رہتے ہیں، وہ کہتے ہیں نیب کہتا تھا فلاں کیخلاف کچھ نہ ڈھونڈو، سعودی عرب سے اگر پیسا آیا ہے تو اس کا نام بتادیں۔قبل ازیں  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  وطن واپس پہنچ گئے،شاہد خاقان عباسی نجی ایئرلائن کی پرواز EK 612 کے ذریعے لندن سے اسلام آباد پہنچے۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی مریم نواز اور شہباز شریف کے لئے اہم پیغام لائے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی 

شاہد خاقان

مزید :

صفحہ اول -