ویرات کوہلی کوعمران خان جیسا بننے  کیلئے دوبارہ پیدا ہونا پڑیگا، علی زیدی  

    ویرات کوہلی کوعمران خان جیسا بننے  کیلئے دوبارہ پیدا ہونا پڑیگا، علی ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  وفاقی وزیرعلی زیدی  نے کہا  ہے کہ عمران خان کرکٹ کا جائنٹ ہیں، ویرات کوہلی کوعمران خان جیسا بننے کیلئے دوبارہ پیدا ہونا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرعلی زیدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے عمران خان کی بطور کھلاڑی  مقبولیت دنیا بھر میں برقرار کے حوالے سے کہا ویرات کوہلی کوعمران خان جیسابننے کیلئے دوبارہ پیدا ہونا پڑے گا، کرکٹ کا جائنٹ عمران خان ہے، ویرات کوہلی اچھے بیٹسمین ہیں لیکن جائنٹ نہیں۔ دوسری جانب آئی سی سی پولز پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلچسپ رد عمل دیتے ہوئے کہا کپتان صرف پی ڈی ایم کو ہی نہیں ہرا رہے۔

  علی زیدی  

مزید :

صفحہ اول -